پاکستان کونسل آف فارمیسی کے وفد کا زکریایونیورسٹی کادورہ

منگل 15 جنوری 2019 23:45

ملتان ۔15جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2019ء) پاکستان کونسل آف فارمیسی کے وفد نے فیکلٹی آف فارمیسی بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان کا دورہ کیا․وفد میں شامل ممبران پروفیسر ڈ اکٹر عاطف علی رضا ، ڈاکٹر ذکا الرحمن اور ڈاکٹر نثار شہوانی نے فیکلٹی میں میسر سہولیات کا جائزہ لیا ․ ڈاکٹر محمد سہیل ارشد نے ٹیم کو فیکلٹی کے بارے میں بریفنگ دی اور بتایا کہ فارم ڈی پروگرام پاکستان کونسل آف فارمیسی کی ہدایات کے عین مطابق چلایا جارہا ہی․ اور پوسٹ گریجوایشن پروگرام کے سلسلے میں بھی پاکستان کونسل آف فارمیسی کی رہنمائی لی جاتی ہی․پاکستان کونسل آف فارمیسی نے مطلوبہ لیاقت ، سٹاف اور پروگراموں اور داخلوں کو میرٹ کے مطابق قرار دیا․ ․ اس موقعہ پر فیکلٹی آف فارمیسی کے تمام شعبہ جات کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر محمد عزیر ، پروفیسر ڈاکٹر نثار حسین شاہ ، ڈاکٹر فواد رسول ، ڈاکٹر عمران منظور اور ڈاکٹر خضر عباس موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں