ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا شہر سے ملحقہ علاقو ں میں خصوصی صفا ئی آ پر یشن کا فیصلہ

منگل 15 جنوری 2019 23:45

ملتان ۔15جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2019ء) ڈپٹی کمشنر ملتان مدثر ریاض ملک کی ہد ایت پر ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے شہر سے ملحقہ علاقو ں میں بھی خصوصی صفا ئی آ پر یشن کر نے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس سلسلے میں مینجنگ ڈائریکٹر اقبا ل فر ید کی ہدا یت پر کمپنی انتظا میہ نے شہر کی 68 یو نین کو نسلز کے علا وہ ضلع کو نسل کی حد ود میں صفا ئی آپریشن کر کے عوام کو ریلیف دینے کا آ غا ز کر دیا ہے ۔

اس سلسلے میں عوامی شکا یا ت پر گز شتہ روز منیجرآ پر یشن دائود مکی کی سر برا ہی میں خصوصی سکو اڈ نے نواب پو ر رو ڈ ،مظفر آ با د اور کھا د فیکٹر ی کے ملحقہ رہا ئشی علاقو ں میں صفا ئی کی اور کو ڑا کر کٹ سمیت بھا ر ی ملبہ جات کو اٹھا کرشہر سے با ہر منتقل کیا۔ اس موقع پر منیجر آ پر یشن دائود مکی نے بتا یا کہ حکومت پنجا ب کی جانب سے ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو 68 یو نین کو نسلز میں صفائی کا ٹا سک دیا گیا ہے تا ہم شہر یو ں کو شکا یا ت کو مد نظر رکھتے ہو ئے حکو متی پالیسی کے تحت شہر سے ملحقہ نو احی علاقو ں میں بھی ایک دفعہ مکمل صفا ئی کر نے کیلئے آ پر یشن شروع کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

تا کہ شہر کے دا خلی را ستو ں کو صاف ستھرا بنا کر عوام کو مثبت پیغا م دیا جا سکے ۔منیجر آپر یشن دا ئو د مکی نے کہا کہ کمپنی کو بہتر اند از میں چلا نے کیلئے کوڑا کر کٹ کی فرو خت شروع کی جا رہی ہے تا کہ کو ڑا کر کٹ کی ری سائیکلنگ کے ذ ر یعے ریو نیو میں بھی بہتر ی لا ئی جا سکے ۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں