ملتان ،تھانہ قادرپورراں میں پولیس نے گرفتارملزم پر مبینہ طور پر وحشیانہ تشدد کرکے ہلاک کردیا

بدھ 16 جنوری 2019 15:40

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2019ء) تھانہ قادرپورراں میں پولیس نے گرفتارملزم پر مبینہ طور پر وحشیانہ تشدد کرکے ہلاک کردیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق ملتان میں تھانہ قادرپورراں میں تھانیدارنوید نے مبینہ طور پر 27 سالہ گرفتار ملزم محمد عمران پر وحشیانہ تشدد کیا، جس کے بعد وہ پولیس حراست میں دم توڑگیا۔ عمران کو چوری کے شبہ میں گرفتار کیا گیا تھا۔پولیس کے مطابق محمد عمران سانس کی بیماری میں مبتلا تھا، تھانیدارنوید کو حراست میں لے لیا گیا ہے ، لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے سرد خانے نشتر ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں