کمپیوٹرائز ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری کرنے کے نظام سے متعلق نشترہسپتال میں تقریب

بدھ 16 جنوری 2019 19:56

ملتان ۔16جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2019ء) حکومت پنجاب کی جانب سے صوبہ بھر میں ہونے والی اموات بشمول ٹریفک حادثات کاریکارڈسول رجسٹریشن اوروائٹل سٹیٹکس کے ذریعے کمپیوٹرائزڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری کرنے کے نظام سے متعلق نشترمیڈیکل کالج میں ایک تقریب کااہتمام کیاگیاجس میں محکمہ صحت کے افسران ،دیگرسٹاف وطلباء وطالبات کی بڑی تعدادنے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

افتتاحی تقریب میں پلاننگ اینڈسٹریٹیجک ہیلتھ یونٹ کی پروگرام ڈائریکٹرشگفتہ زرین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ الیکٹرانک ریکارڈکے نظام کے تحت ڈیٹا کی مکمل نگرانی کی جائے گی تاکہ اس کو مدنظررکھتے ہوئے ایک ایسی پالیسی مرتب کی جائے جس کے تحت بچوں کی شرح پیدائش ،مائوں کی صحت بارے جامع لائحہ عمل اختیار کیاجاسکے ۔سابق وائس چانسلر ڈاکٹراعجاز مسعود نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کمپیوٹرائزڈسرٹیفکیٹ کااجراء قابل ستائش ہے۔اس موقع پرسی اوہیلتھ ڈاکٹرمنور عباس ،ڈی ایچ اورڈاکٹرظفرعباس ودیگربھی موجودتھے ۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں