میپکوٹاسک فورسز نے ایک روزمیں 116بجلی چورپکڑلئے

بدھ 16 جنوری 2019 20:08

ملتان۔16جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2019ء) میپکو ٹیموں نے ٹاسک فورسز کے ہمراہ آپریشن کرتے ہوئے جنوبی پنجاب میں ایک روز میں 116بجلی چورپکڑلئے۔میٹر باڈی ٹمپر، ڈائریکٹ سپلائی، میٹر میں لوپ لگاکر ، میٹر سلو، میٹر ڈیڈ سٹاپ اور میٹر سکرین واش کرکے ایک لاکھ 71ہزار یونٹس بجلی چوری کرنے پر27لاکھ22ہزارروپے جرمانہ عائد کر دیاگیا۔

17بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج۔

(جاری ہے)

15جنوری2019ئ کے دوران ملتان، ڈی جی خان، وہاڑی، بہاولپور، ساہیوال، رحیم یار خان، مظفرگڑھ ، خانیوال اور بہاولنگر میں112 گھریلو صارفین کو ایک لاکھ 55ہزاریونٹس بجلی چوری کرنے پر25لاکھ17 ہزار روپے جرمانہ عائد کیاگیا جبکہ16افراد کے خلاف ایف آئی آرز کا اندراج کروایاگیا۔وہاڑی اور ساہیوال میں2کمرشل کنکشنوں پر بجلی چوری پکڑی گئی اور انہیں4ہزار374یونٹس چوری کرنے پر91ہزار روپے جرمانہ عائد کیاگیااورایک بجلی چورکے خلاف مقدمہ درج کروایاگیا جبکہ وہاڑی میں ایک زرعی ٹیوب ویل صارف کو11ہزار714 یونٹس بجلی چوری کرنے پرایک لاکھ 13 ہزار جرمانہ عائد کیاگیا۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں