ڈپٹی کمشنر کا رورل ہیلتھ سنٹرمتی تل کا اچانک دورہ ،درست ریکارڈمرتب نہ کرنے پرڈسپنسرمعطل

بدھ 16 جنوری 2019 23:48

ملتان ۔16جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2019ء) ڈپٹی کمشنر ملتان مدثر ریاض ملک نے گز شتہ روز رورل ہیلتھ سنٹر متی تل کا اچا نک دو رہ کیا اور مر یضو ں کو فرا ہم کی جا نے وا لی سہو لیا ت اور ادویا ت کا ریکا رڈ چیک کیا ۔ڈ پٹی کمشنر مدثر ریا ض ملک نے ادویا ت کا درست ریکا رڈ مر تب نہ کر نے پر ڈسپنسر محمد سجا د کو مطل کر کے محکما نہ انکو ائر ی کا بھی حکم دیا ۔

اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر منو ر قر یشی اور فو کل پر سن ڈا کٹر عطا ء الر حمن بھی ہمر اہ تھے ۔ڈ پٹی کمشنر نے رورل ہیلتھ سنٹر کے مختلف شعبو ں کا بھی معائنہ کیا اور مر یضو ں سے ملاقا ت کی ۔ اس موقع پر گفتگو کر تے ہو ئے ڈ پٹی کمشنر مد ثر ریا ض ملک نے کہا کہ حکو مت پنجا ب کی ہد ایت ہر ضلع ملتا ن کے تما م رورل ہیلتھ سنٹرز میں لیبر آپریشن ،ایکسر ے اور تما م بیما ریو ں کی ویکسی نیشن کی سہو لیا ت بلا معاو ضہ فرا ہم کی گئی ہیں جبکہ ماہر لیڈ ی ڈا کٹرز سمیت پیر امیڈ یکل سٹا ف بھی دیہی مر اکز میں تعینا ت کر کے آسا میو ں کو پر کیا گیا ہے تاکہ صحت کے شعبے میں عوام کوریلیف دیا جا سکے ۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہا کہ ادویا ت اور ویکسی نیشن کو عالمی معیا ر کے مطا بق محفو ظ رکھنے کیلئے مخصوص درجہ حر ار ت ہر صو ر ت بر قر ار رکھا جائے ۔بصو ر ت دیگر سخت کارروائی عمل میں لا ئی جا ئے گی ۔ڈ پٹی کمشنر ملتا ن نے سی ای او ہیلتھ ڈا کٹر منو ر کو ہد ایت کی کہ محکمہ صحت کے تما م افسرا ن روزا نہ کی بنیاد پر ایک ہیلتھ سنٹر وزٹ کر کے ہیلتھ سنٹرو ں کے مسائل حل کر یں ۔اس موقع پر بر یفنگ دیتے ہو ئے سی ای او ہیلتھ ڈا کٹر منو ر نے کہا کہ ضلع کے تما م ہسپتا لو ں میں ادویا ت اور ویکسی نیشن وافر مقد ار میں موجود ہیں اور کسی قسم کی قلت نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں