اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر کی جبری ریٹائرمنٹ پرڈائریکٹرفوڈ پنجاب سے وضاحت طلب

بدھ 16 جنوری 2019 23:48

ملتان ۔16جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2019ء) ہائیکورٹ ملتان بنچ نے محکمہ خوراک سے جبری ریٹائر اسٹنٹ فوڈ کنٹرولر کی درخواست پر 19 فروری کو ڈائریکٹر فوڈ پنجاب سے وضاحت طلب کرلی ہے۔

(جاری ہے)

فاضل عدالت میں ملتان کے رہائشی گلزار محمد آفریدی نے درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ وہ محکمہ فوڈ میں 1974ء میں تعینات ہوا اور ترقی کرتے ہوئے شجاع آباد میں اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر تعینات ہوا۔ دوران تعیناتی اس پر خورد برد کا الزام لگا کر 1999ء میں جبری ریٹائر کردیا گیا تھا جبکہ اس کو نہ تو نوٹس دیا گیا اور نہ ہی اسے الزامات پر صفائی دینے کا موقع دیا گیا ہے۔ ایسا کرنا غیر قانونی اور خلاف ضابطہ ہے لہٰذا اسے بحال کرکے تمام مراعات دلوائی جائیں۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں