خواتین کا رفاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا خوش آئندہے، انچارج دارالفلاح

جمعرات 17 جنوری 2019 23:16

ملتان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2019ء) دارالفلاح کے انچارج مہر مظہر عباس نے کہاہے کہ گھریلو ذمہ داریوں اور معاشرتی دبائو کے باوجود خواتین گھروں سے نکل کر رفاحی خدمات ذاتی وسائل سے سرانجام دے رہی ہیں۔ان خیالات کااظہار انہوں نے انرویل ملتان سنٹرل کے زیراہتمام محکمہ سوشل ویلفیئر کے ادارہ دارالفلاح میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ کلب کی ممبرز ذاتی وسائل سے ادارے میں مقیم خواتین وبچوں کو اشیائے خوراک سمیت دیگر امدادبھی دیتی ہیں جوکہ خوش آئنداقدام ہے۔اس موقع پر کلب کی جنرل سیکرٹری ساجدہ خلیل نے کہاکہ ہم دارالفلاح سمیت دیگر اداروں میں بھی فلاحی کام سرانجام دیتے رہتے ہیں اور آئندہ بھی امداد فراہم کرتے رہیں گے ۔ادارے میں موجود خواتین و بچوں میں گفٹ پیک بھی تقسیم کیے۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں