ملتان لائبریری میں انگلش وچائنی لینگوئج کورس کے لئے 100امیدواروں نے رجسٹریشن کرادی

ہفتہ 19 جنوری 2019 18:15

ملتان ۔19جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2019ء) ملتان الیکٹرانک لائبریری میں 60 روزہ لسانی کورس 22جنوری سے شروع ہوگا۔اس کورس میں 60امیدواروں کی گنجائش ہے۔ لائبریری ذرائع کے مطابق یہ کورس 22جنوری سے شروع ہوگا اوردوماہ تک جاری رہے گا۔گورنمنٹ کامرس کالج کے پروفیسر محمد اعظم امیدواروں کوانگلش لینگوئج کورس کروائیں گے اورچینی زبان کے کورس کے لئے محمد انعام الحق روزانہ لیکچر دیں گے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ انگلش زبان ہمارے نوجوانوں کے لئے بہت بڑامسئلہ ہے اوراسی طرح چینی زبان چین میں تعلیم حاصل کرنے والے طلباء کیلئے بہت ضروری ہے۔ اس کے علاوہ اکنامک کوریڈورز میں خدمات سرانجام دینے اورچین جیسے دوست ملک کے ساتھ ہم آہنگی کے سلسلے میں چینی زبان وقت کی اہم ضرورت ہے۔ لائبریری ذرائع نے بتایاکہ اس کورس میں 60 طلباء کی گنجائش تھی جبکہ 100 امیدواروں نے رجسٹریشن کروا دی ہے۔ یہ لینگوئج کورس بالکل مفت کروائے جائیں گے جو دو ماہ تک جاری رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں