میپکواتھارٹی نے 24ملازمین کو ترقیاںدینے کے احکامات جاری کردیئے

ہفتہ 19 جنوری 2019 22:38

ملتان ۔19جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2019ء) ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) اتھارٹی نے پروموشن بورڈ کی منظوری سے 24ملازمین کو ترقیاں دینے کے احکامات جاری کئے ہیں ۔ اسسٹنٹ پرائیویٹ سیکرٹری /سٹینوگرافر فرسٹ میپکوملتان سرکل غلام عباس اورغلام قادر شعبہ آڈٹ میپکوکو اسسٹنٹ ڈائریکٹر (ایڈمن /ایچ آر) بنیادی سکیل 17میں ترقی دی گئی ہے اور انہیں 21جنوری 2019؁ء کو میپکوہیڈ کوارٹر رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

سلیکشن بورڈ کی منظوری سے اسسٹنٹ آڈٹ آفیسر محمد طارق بھٹی کو آڈٹ آفیسر بنیادی سکیل 17میں،کنسٹرکشن ڈویژن بہاولپور کے اسسٹنٹ ڈرافٹسمین سید گوہر محبوب بخاری کو ہیڈ ڈرافٹسمین گریڈ بی بنیادی سکیل 14میں ترقی دی گئی ہے ۔ ایم اینڈ ٹی ونگ کے 4میٹر مکینک کو ٹیسٹ اسسٹنٹ /لیب اسسٹنٹ کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے ان میں جاوید اقبال مظفرگڑھ، محمد عابد محمود، عابد حسین شاہ اور منور حسین شاہد ساہیوال شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

پروموشن بورڈ کی منظوری سے سینئر کلرک بنیادی سکیل 11سے اسسٹنٹ /ہیڈ کلرک کے عہدے پر ترقی پانے والے 17ملازمین میں محمد عارف (ممتازآبادسب ڈویژن )، رائو وسیم تسنیم ( رورل لودہراں سب ڈویژن )، خالد سعید ناصر ( وہواسب ڈویژن )، آفتاب احمد ساقی (دنیاپورسب ڈویژن )، محمد محسن علی ( خانیوال فرسٹ سب ڈویژن )، محمد ظفر ( انڈسٹریل اسٹیٹ میاں چنوں سب ڈویژن )، سید انتظار مہدی ( روہیلانوالی سب ڈویژن )، اللہ دتہ عباس ( رحیم یار خان سرکل)، سید غلام احمد (بوریوالہ ڈویژن )، محمد خان (بوریوالہ ڈویژن )، محمد صادق ادریس ( مظفرگڑھ سرکل)، محسن عباس (میلسی ڈویژن )، محمد راشد (فرسٹ سب ڈویژن جہانیاں)، محمد سرفرازجان (علی پور سادات سب ڈویژن )، ذوالفقار علی ( لیاقت پورسب ڈویژن )، محمد سلیم ( خانپورڈویژن ) اور ریاض حسین شامل ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں