شہروں کو صاف ستھرا کر نے کیلئے جنگی بنیادو ں پر اقداما ت جا ری ہیں، ڈپٹی سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب

ہفتہ 19 جنوری 2019 22:38

ملتان ۔19جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2019ء) ڈپٹی سیکر ٹر ی لو کل گورنمنٹ پنجا ب وفو کل پر سن کلین اینڈ گر ین میا ں نجیب اسلم نے کہا ہے کہ حکو مت پنجاب کے وژ ن کلین اینڈ گر ین پنجا ب کے تحت صو بے بھر میں شہروں کو صاف ستھرا کر نے کیلئے جنگی بنیادو ں پر اقداما ت جا ری ہیں ۔اس حوا لے سے ضلع ملتان حکو مت کی تر جیحا ت میں شا مل ہے ۔

شہر کی صفا ئی کیلئے ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ملتا ن کو مکمل وسا ئل اور اختیا را ت کی شکا یا ت میں واضح کمی نہ ہو ئی تو ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ذ مہ دارا ن کے خلاف سخت ایکشن ہو گا ۔ان خیا لا ت کا اظہار انہو ں نے گز شتہ روز دور ہ کے دور ان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ملتا ن کے اعلیٰ سطح کے اجلاس سے خطا ب کر تے ہو ئے کیا ۔اجلاس میں منیجر آ پریشن دائود مکی سمیت کمپنی کے افسران نے بھی شر کت کی ۔

(جاری ہے)

ڈ پٹی سیکر ٹر ی میا ں نجیب اسلم نے اجلاس کے بعد شہر کی مختلف یونین کونسلز کا دور ہ بھی کیااور صفا ئی کے حوا لے سے ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی کا رکردگی کا جا ئز ہ بھی لیا ۔ڈپٹی سیکر ٹر ی لو کل گورنمنٹ میا ں نجیب اسلم نے کہا ہے کہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی استعداد کاربڑ ھا نے کیلئے میرٹ پر نئی بھر تیا ں مکمل کی گئیں جس پر ضلعی انتظا میہ کی کا وشو ں کو سرا ہتے ہیں ۔

حکو مت پنجا ب کی جانب سے مکمل وسائل فرا ہم ہو نے کے بعد ملتا ن کو صا ف ستھر ا بنا نا کمپنی کی نئی انتظا میہ کی ذ مہ دا ری ہے اس حوالے سے کسی قسم کا سمجھو تہ نہیں کیا جا ئے گا ۔انہوں نے کہاکہ اندرو ن شہر میں صفا ئی مہم کو کا میا ب بنا نے کیلئے خصوصی حکمت عملی تشکیل دی جا ئے اور کو ڑا کر کٹ کی فر وخت کیلئے مختلف کمپنیو ں اور نجی سیکٹر سے بھی معاملا ت طے کئے جا ئیں ۔

اجلاس میں ڈپٹی سیکر ٹر ی کو صفا ئی آ پر یشن سمیت ٹیکنیکل معاملا ت اور دیگر مسائل پر تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی ۔دریں اثنا ء ڈ پٹی سیکر ٹر ی میا ں نجیب اسلم نے شہر کے مختلف علاقو ں کا چا نک دور ہ کیا اور عملہ صفا ئی کی کا رکر دگی چیک کر نے کے سا تھ شہر یو ں سے بھی ملاقا ت کی اس موقع پر منیجر آ پر یشن دائود مکی ،ڈ پٹی منیجر انوارالحق بھی انک کے ہمر اہ تھے ۔ڈ پٹی سیکر ٹر ی میا ں نجیب اسلم نے مختلف مقا ما ت پرکو ڑا کر کٹ کو فوری صا ف کر نے کے احکا ما ت بھی دیئے۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں