ریلوے نے گریڈ17کے اہل امیدواروں کی فہرست جاری کردی

ہفتہ 19 جنوری 2019 23:55

ملتان ۔19جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2019ء) ریلوے ہیڈکوارٹرنے گریڈ17میں اسسٹنٹ ٹرانسپورٹیشن آفیسر،اسسٹنٹ کمرشل آفیسراسٹیشن منیجرکے عہدوں پرترقی کے لئے محکمانہ کورس پی 71کے معیارپرپورااترنے والوں کی فہرست جاری کردی ہے۔ ریلوے ہیڈکوارٹرنے معیارپرپورااترنے والے ماتحت افسروں کووالٹن اکیڈمی کے لئے ریلیوکرنے کے لئے بھی متعلقہ ڈویژنوں کومراسلہ جاری کردیاہے۔

(جاری ہے)

جس کے مطابق ملتان ڈویڑن سے کمرشل انسپکٹرمختاراحمدرضا،کمرشل انسپکٹروالٹن(لاہور)عمران اللہ خان،اسٹیشن ماسٹرگریڈiiiکراچی محمدرمضان،اسٹیشن ماسٹرگریڈiiiکراچی محمدحسین،چیف کنٹرولرریلوے ہیڈکوارٹرلاہورخالدحمیدبھٹی،ٹریفک انسپکٹرکراچی،غلام مصطفیٰ،ٹریفک انسپکٹرکراچی مولابخش،عبدالرزاق،سی ایم آئی لاہور،غلام قادربھائیوسی ایم آئی کراچی،اسداللہ سی ایم آئی کراچی،محمدصدیق سی ایم آئی پشاور،الزبتھ اقبال سنیئرریزویشن سپروائزرلاہورہیڈکوارٹر،محمدمختارسنیئرکمرشل سپروائزرگڈزریلوے ہیڈکوارٹرلاہور،الفت حیات آفس سپرٹینڈنٹ آپریٹنگ ریلوے ہیڈکوارٹرلاہور،مشتاق حسین شاہ چیف یارڈماسٹرراولپنڈی کو11فروری تک ریلوے اکیڈمی والٹن(لاہور) کے لئے ریلیوکرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

پی 71کورس 11مئی 2019ء تک جاری رہیگا۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں