ضلع کونسل کی کروڑوں روپے مالیت کی اراضی پرقبضے کامعاملہ،ڈپٹی کمشنرنے جعلی کاغذات اورنقشوں کی تحقیقات کے لئے کمیٹی قائم کردی

بدھ 23 جنوری 2019 16:30

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2019ء) موضع رام کلی میں ضلع کونسل کی کروڑوں روپے مالیت کی قیمتی اراضی پر قبضے کے معاملہ میں ڈپٹی کمشنر مدثر ریاض ملک نے مسمار کیئے جانے والے پلازہ کے جعلی کاغذات کی تحقیقات کیلئے خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی۔کمیٹی سرکاری اراضی پر قبضے اور نقشہ منظوری کے جعلی کاغذات بنانے میں ملوث افراد کا تعین کرے گی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنرمدثرریاض ملک نے کہاکہ جعلی کاغذات اورنقشے بنانے میں ملوث ایم ڈی اے کے افسران کی بھی تحقیقات کی جائیں۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کمیٹی کے کنوینئیر جبکہ اسسٹنٹ کمشنرز سٹی و صدر ممبر ہونگے ۔کمیٹی کے کنوینئیر کو اس انکوائری کیلئے سول کورٹ کے اختیارات بھی حاصل ہوں گی.۔انہوںنے بتایاکہ سول کورٹ کے اختیارات ملنے پر کنوینئیر انکوائری کیلئے متعلقہ افراد کو ریکارڈ سمیت طلب کر سکیں گے۔کمیٹی دس دن کے اندر اپنی رپورٹ پیش کرنے کی پابند ہو گی۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں