سانحہ ساہیوال کیخلاف ملتان میں احتجاجی مظاہرہ

بدھ 23 جنوری 2019 18:51

ملتان ۔23جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2019ء) ینگ لیگ پاکستان کے زیراہتمام سانحہ ساہیوال کے خلاف پرامن احتجاجی مظاہرے کاانعقاد ملتان پریس کلب کے سامنے کیاگیا۔مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پولیس کی جانب سے بچوں کے سامنے والدین اوربہن کی ہلاکت نے معاشرے کو ہلاکے رکھ دیاہے جس کی کوئی مہذب معاشرہ اجازت نہیں دے سکتا۔

جے آئی ٹی نے عبوری رپورٹ میں مقتول خلیل اوران کی فیملی کوبے گناہ قراردیدیاہے۔

(جاری ہے)

قاتل درندوں کے خلاف کھلی عدالت میں زینب قتل کیس کے مجرم عمران کی طرح سپیڈی کیس چلاکر مظلوم خاندان کو انصاف فراہم کیا جائے۔یتیم بچوں کی ریاستی سرپرستی ایک اچھاقدم ہے۔انہوںنے مزیدکہاکہ پاکستان گزشتہ کئی برسوں سے سانحات کاشکار ہے مگرسانحہ ساہیوال سے پوری قوم غم سے نڈھال ہے۔پولیس کی بے حسی اورلوٹ مارکوختم کرنے کیلئے اس ادارے میں اصلاحات ضروری ہیں ۔اس موقع پرڈاکٹروقاص مظہر،عنبرسیال ،ڈاکٹرواجدمغل ،لبنٰی خاور ،بشریٰ ابرارسمیت دیگرنے شرکت کی ۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں