وفاقی وزیر ریلوے کی تھل ایکسپریس کوایک ماہ کے اندربحال کرنے کی ہدایت

بدھ 23 جنوری 2019 18:57

ملتان ۔23جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2019ء) ریلوے انتظامیہ نے ملتان سے روالپنڈی تک ایئرکنڈیشنڈ ٹرین چلانے کافیصلہ کیاہے یہ ٹرین تھل ایکسپریس کی بحالی کے بعد چلائی جائے گی ۔ذرائع کے مطابق وزیرریلوے شیخ رشید احمد نے گزشتہ دورہ ملتان میں ہدایت کی تھی کہ تھل ایکسپریس کوایک ماہ کے اندربحال کیاجائے۔اس کی بحالی کے بعد مہر ایکسپریس کو راولپنڈی کیلئے نائٹ کوچ میں تبدیل کردیاجائے گا۔

مہرایکسپریس فی الحال ملتان سے براستہ مظفرگڑھ،کوٹ ادو ،لیہ اورکندیاں، راولپنڈی تک چلتی ہے اور12سے 13گھنٹے میںراولپنڈی پہنچتی ہے اسے ایک نائٹ کوچ میں تبدیل کردیاجائے گااوراس کی تمام بوگیاں ایئرکنڈیشنڈہوں گی ۔یہ ٹرین13گھنٹے کی بجائے 9گھنٹے میں 12سٹیشنوں پردو،دومنٹ سٹاپ کرنے کے بعد صبح5بجے راولپنڈی پہنچ جائے گی جبکہ اس کی روانگی شام 7یاساڑھے سات بجے ملتان سے ہوگی۔

(جاری ہے)

یہ ٹرین ملتان سے روانگی کے بعد مظفرگڑھ کوٹ ،کوٹ ادو،لیہ ،بھکر،کندیاں،میانوالی ،دائو دخیل ،جنڈ ،اٹک ،فتح جنگ ،گولڑہ شریف ،بسال سٹاپ سے ہوتے ہوئے راولپنڈی پہنچے گی اس ٹرین کے دیگر چھوٹے اسٹاپ ختم کردیئے جائیں گے۔اورنئی بحال ہونے والی تھل ایکسپریس باقی تمام سٹاپ پررکے گی ۔شعبہ کمرشل ریلوے نے ٹرین سے متعلق آمدن اورمسافروں میں اضافہ کاتخمینہ لگاناشروع کردیاہے ۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں