میپکوکامستقل نادہندگان کے خلاف گرینڈآپریشن جاری

بدھ 23 جنوری 2019 20:05

ملتان ۔23جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2019ء) ملتان الیکٹرک پاورکمپنی(میپکو) کی جانب سے واجبات /بقایاجات ادانہ کرنے والے پرائیویٹ مستقل نادہندگان کے خلاف گرینڈ آپریشن تیزی سے جاری ہے۔چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر محمد اکرم چوہدری کی ہدایت پر سب ڈویژنل، ڈویژنل اور سرکل ٹیمیں نادہندگان کے خلاف کارروائی کررہی ہیں۔

دسمبر2018 کے دوران جنوبی پنجاب میں آپریشن کرتے ہوئے 11ہزار315ڈیڈڈیفالٹرز سے 16کروڑ89لاکھ روپے وصول کر لئے جبکہ رننگ بل ادانہ کرنے والے نادہندگان کے بجلی کنکشنز منقطع کرنیکا حکم دیدیاگیاہے۔

(جاری ہے)

ملتان سرکل میں1652ڈیڈڈیفالٹرز سے 3کروڑ42لاکھ روپے وصول کرکے محکمہ کے خزانے میں جمع کروائے گئے جبکہ ڈی جی خان سرکل میں1050نادہندگان سے ایک کروڑ60لاکھ روپے ،وہاڑی سرکل میں604ڈیفالٹرز سے ایک کروڑ6لاکھ روپے،بہاولپور سرکل میں 2870مستقل نادہندگان سی3کروڑ29لاکھ روپے،ساہیوال سرکل میں772نادہندگان سے ایک کروڑ6لاکھ روپے، رحیم یار خان سرکل میں1054نادہندگان سے ایک کروڑ64لاکھ روپے ،مظفرگڑھ سرکل میں1638نادہندگان سی2کروڑ32لاکھ روپے ،بہاولنگرسرکل میں600 ڈیفالٹرز سے 89لاکھ روپے اور خانیوال سرکل میں1075مستقل نادہندگان سے ایک کروڑ57لاکھ روپے وصول کرلئے گئے۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں