میپکوٹاسک فورسزنے 79بجلی چور پکڑلئے ،23لاکھ 89ہزارروپے جرمانہ عائد

جمعرات 18 اپریل 2019 21:04

ملتان ۔18اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2019ء) میپکو ٹیموں نے ٹاسک فورسز کے ہمراہ آپریشن کرتے ہوئے جنوبی پنجاب میں ایک روز میں79بجلی چورپکڑلئے ۔ایک لاکھ 40ہزار یونٹس بجلی چوری کرنے پر23لاکھ89ہزارروپے جرمانہ عائد ۔7بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج۔

(جاری ہے)

17اپریل2019؁ء کے دوران ملتان، ڈی جی خان، وہاڑی، بہاولپور، ساہیوال، رحیم یار خان، مظفرگڑھ ، خانیوال اور بہاولنگر میں74 گھریلو صارفین میٹر باڈی ٹمپر، ڈائریکٹ سپلائی، میٹر میں لوپ لگاکر ، میٹر سلو، میٹر ڈیڈ سٹاپ اور میٹر سکرین واش کرکے بجلی چوری کرتے ہوئے پائے گئے ۔

انہیں ایک لاکھ26ہزار625یونٹس چوری کرنے پر 21لاکھ6ہزارروپے جرمانہ عائد کیاگیا اور مختلف پولیس اسٹیشنوں میں6بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آرز درج کروائی گئیں ۔ملتان ، رحیم یار خان اور خانیوال میں 4بجلی چوروں کو 5ہزار800یونٹس چوری کرنے پر ایک لاکھ 18ہزارروپے جرمانہ اور ایک ایف آئی آر درج، ملتان میں ایک صنعتی صارف کو 7ہزار948یونٹس چوری کرنے پر ایک لاکھ 65ہزارروپے جرمانہ عائد کیاگیا۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں