میپکواتھارٹی نے 6ملازمین کومیرج گرانٹ دینے کے احکامات جاری کردیئے

جمعرات 18 اپریل 2019 21:04

ملتان ۔18اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2019ء) ملتان الیکٹرک پاور کمپنی (میپکو)اتھارٹی نے 6ملازمین کو ان کی اپنی اور بچیوں کی شادی کے لئے ایک لاکھ 20ہزارروپے میرج گرانٹ دینے کے احکامات جاری کئے ہیں ۔

(جاری ہے)

عبدالحمید لائن مین فرسٹ (صادق آباد ڈویژن ) ، سکندر حسین لائن مین فرسٹ( مظفرگڑھ ڈویژن )، وسیم اکرم نائب قاصد ( میپکو ہیڈ کوارٹر)، محمد عثمان ظفر اے ایس ایس اے ( ایس ایس اینڈ ٹی ڈویژن ساہیوال ) ، محمد عمران اسسٹنٹ لائن مین ( کنسٹرکشن ڈویژن بہاولپور ) اور جعفر عباس اسسٹنٹ لائن مین ( کبیروالہ ڈویژن ) میں یہ رقم 20ہزارروپے فی کس کے حساب سے دی گئی ہے ۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں