ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم کا غیر قانونی ہائوسنگ سکیموں کے خلاف گرینڈ آپریشن

جمعرات 18 اپریل 2019 21:04

ملتان ۔18اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2019ء) شعبہ اربن پلاننگ کی نشاندہی اور رپورٹ پر ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم کا غیر قانونی ہائوسنگ سکیموں کے خلاف گرینڈ آپریشن ۔انفورسمنٹ سیل اور اربن پلاننگ کے افسران و فیلڈ سٹاف، پولیس کی بھاری نفری اورڈیمالیشن اسکواڈ آپریشن میں شریک تھے ۔

(جاری ہے)

ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم نے شعبہ اربن پلاننگ ایم ڈی اے کی نشاندہی پر غیر قانونی ہائوسنگ سکیموں/ لینڈ سب ڈویژنوںکے خلاف کاروائی کرتے ہوئے سورج میانی روڈ بلمقابل واسا ڈسپوزل محمد اجمل اور محمد اصغر کی افضل سٹی ایکسٹینشن کے نام سے غیر قانونی لینڈ سب ڈویژن ،سورج میانی روڈ بلمقابل واسا ڈسپوزل عثمان سیوڑہ اور رانا تصور جاوید کی بغیر نام کے غیر قانونی لینڈ سب ڈویژن اور موضع طرف مبارک دوئم نزد زکریا ٹائون خالد ظفررجوانہ کی بغیر نام کے غیر قانونی لینڈ سب ڈویژن کا روڈ نیٹ ورک ،سیوریج اور چار دیواری گرا دی گئی ۔

ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم نے شعبہ اسٹیٹ اینڈ لینڈ مینجمنٹ کی نشاندہی پر نیو شاہ شمس کالونی میں کاروائی کرتے ہوئے اے بلاک گلی نمبر 9میں لگائے گئے غیر قانونی گیٹ کو گر اکر راستہ واگزار کرادیا ۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں