قومی سطح پروزارتوں کی تبدیلی سے مثبت نتائج برآمدہوں گے،خواتین کی رائے

جمعہ 19 اپریل 2019 19:06

ملتان ۔19اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2019ء) پاکستان تحریک انصاف کی حکومت عوام کی امیدوں کا محور ہے، قومی سطح پروزارتوں کی تبدیلی سے مثبت نتائج برآمدہوں گے ۔ان خیالات کااظہار مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی خواتین نے اے پی پی سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔سماجی رہنما زہرہ سجاد زیدی نے کہاکہ ہم حکومت وقت کوخراج تحسین پیش کرتے ہیںکہ جنہوںنے ملکی معیشت کی بحالی کے لئے اپنی جدوجہد کوجاری رکھا ہواہے اوروزارتوں میں تبدیلی اس بات کاواضح ثبوت ہے ۔

(جاری ہے)

پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹرروبینہ اخترنے کہاکہ عمران خان نیاپاکستان بنانے میں ضرورکامیاب ہوں گے اورہم بہتری کی طرف جارہے ہیں ۔سماجی رہنما زاہدہ خان نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف نے ثابت کیاہے کہ ملکی مفاد کے پیش نظر اورکوئی چیز اہم نہیں ہے ،موجودہ حالات کودیکھتے ہوئے اورپاکستانی معیشت کی مضبوطی کیلئے عہدیداروں کی عہدوں کی تبدیلی کی گئی ہے اورامید ہے نئی ٹیم پاکستان کو موجودہ بحران سے نکال لے گی ۔سماجی رہنما طاہرہ نجم نے کہاکہ اس میں کوئی شک نہیںحکومت کومعاشی سطح پربے شمار چیلنجز کاسامنا ہے اس تمام صورتحال میں قوم عمران خان کے ساتھ ہے اوران کے ہرفیصلے کاخیرمقدم کرتے ہیں ۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں