کمشنر ملتان سے 25ویں مڈ کیریئر مینجمنٹ کورس کے وفد کی ملاقات

پیر 22 اپریل 2019 16:41

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2019ء) کمشنر ملتان ڈویژن عمران سکندر بلوچ سے 25ویں مڈ کیریئر مینجمنٹ کورس کے وفد نے ملاقات کی۔ اس موقع پر کمشنر ملتان نے کہا کہ ٹریننگ کورسز افسران کی شخصیت سازی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ اپنے کیریئر کے دوران ایمانداری سے کام کرنا ہی افسران کا طرہ امتیاز ہے۔ ملتان کی ترقی و خوشحالی کے لئے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کی ضرورت ہے۔

مقامی پراڈکٹس کی بیرون ملک ترسیل کو ترجیح دینا ہوگی۔ موٹروے فعال ہوجانے سے ملتان تجارتی مرکز بن جائے گا اور ملتان کی مقامی صنعت کو فروغ حاصل ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ شجرکاری مہم میں پودا لگانے کے ساتھ ساتھ درخت بچانا بھی ضروری ہے، ملک کی ترقی کے لئے نچلی سطح پر منصوبے بنانے کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

کمشنر ملتان عمران سکندر بلوچ نے مزید کہا کہ ملتان کی ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ دراصل یہاں کا سیوریج کا نظام ہے جو کہ بوسیدہ ہوچکا ہے۔

نکاس آب اور عوام کو صاف پانی کی فراہمی دراصل ملتان کا بڑا مسئلہ ہے۔ سیوریج کے پانی کے ٹریٹمنٹ کے لئے ملتان میں پلانٹ لگایا جارہا ہے جبکہ عوام کو صحت کی بہترین سہولیات تک سہل رسائی کے لئے نشتر 2کا منصوبہ بھی بنایا جاچکا ہے۔ بعدازاں کمشنر ملتان عمران سکندر بلوچ نے وفد کو سوینئر پیش کی۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں