ڈائریکٹرجنرل ایم ڈی اے نے فاطمہ جناح ٹائون میں تمام سہولیات مکمل کرنے کیلئے تین دن کاٹارگٹ دیدیا

پیر 22 اپریل 2019 20:24

ملتان ۔22اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2019ء) فاطمہ جناح ٹائون میں بسنے والے تمام الاٹیوں کے مسائل سے واقف ہوں ۔ہائوسنگ سکیم کو بہت جلد آباد کر کے تمام بسنے والوں کے ایک ایک مسئلے کو حل کریں گے۔ 8000 الاٹیز کے حقوق کا تحفظ کریں گے۔تمام سہولیات میسر کی جائیں گی ۔ ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے تنویر اقبال نے فاطمہ جناح ہائوسنگ سکیم فیزI اور فیزi i اورجرنلسٹ بلاک کے وزٹ کے دوران کیا۔

اس موقعہ پر ڈائریکٹر انجینئرنگ نذیر احمد چغتائی،ڈائریکٹر اسٹیٹ اینڈ لینڈ مینجمنٹ رانا توقیر الہی، ڈپٹی مینیجنگ واسا نسیم چانڈیہ، ایکسین محمد وسیم ،ایس ڈی او ،رانا منظور اور کالونی میں کام کرنے والے پرائیویٹ کمپنیوں کے تمام ٹھیکیدار موقع پر موجود تھے۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے نے کہا کہ فاطمہ جناح ٹائون ایم ڈی اے کی سب سے بڑی ہائوسنگ سکیم ہے جس کا رقبہ 1000ایکڑ سے زیادہ اورتقریباً 8000 پلاٹس پر مشتمل ہے۔

اب یہ سکیم ملتان کے شہر کے وسط میں واقع ہے ۔ ملتان موٹر وے اس کے قریب تر پہنچ گیا ہے۔ اس لئے ملتان کے شہریوں کے لئے یہ بہترین رہائشی جگہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ سکیم کی چار دیواری کی توڑ پھوڑ مکمل کر کے اس کی مضبوطی پر توجہ دیں۔ سکیم کی سکیورٹی سخت کر کے آوارہ گزرنے والی ٹریفک کو بند کیا جائے ۔ انہوں نے ڈائریکٹر انجینئرنگ کو ہدایت کی کہ روڈ پر لگے سٹون Curveمکمل کر کے ان پر دوبارہ پینٹ کریں تاکہ رات کو خوبصورت لگنے کے ساتھ ساتھ ٹریفک واضح کرنے میں مدد ملے۔

ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے نے ڈائریکٹر انجینئرنگ کو حکم دیا کہ ڈیپازٹ ورک کے علاوہ مزید ترقیاتی ادھورے کاموں کے علیحدہ سے ٹینڈر تیار کریں۔ تاکہ مختلف نوعیت کے بقیہ کام بھی وقت پر مکمل کئے جا سکیں ۔ فاطمہ جناح فیزi میں خانہ بدوشوں سے ہونے والے نقصان اور ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کے لئے ڈائریکڑ جنرل ایم ڈی اے نے حکم دیا ۔ کہ ان کے خلاف سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے ایکٹ کے تحت ایف آئی آر درج کرائی جائیں۔

انہوں نے فاطمہ جناح ٹائون میں غیر سرکاری طور پر لگائے جانے والے جمعہ بازار روکنے کا بھی حکم جاری کیا۔ ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے نے فاطمہ جناح ٹائون میں سٹریٹ لائٹس سوئی گیس اور مین ہول کی صفائی سمیت دوسرے کاموں کی تکمیل کے لئے 3 دن کا ٹارگٹ دیا ہے ۔ ڈائریکٹر انجینئرنگ ایم ڈی اے اور ڈپٹی مینیجنگ ڈائریکٹر وا سانے ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے کو بریف کرتے ہوئے بتایا کہ سوئی گیس کی تنصیب کا کام مکمل ہو چکا ہے۔

TBSلگ چکے ہیں۔ ٹیسٹینگ کا کام جاری ہے ۔ جو بہت جلد مکمل ہونے کے بعد کنکشن آن کر دئے جائیں گے۔ مین ہولز کی صفائی تکمیل کے مراحل میں ہے ۔ واپڈا سٹریٹ لاٹس کا کام روزانہ کی بنیاد پر کر رہے ہیں۔ جو بہت جلد مکمل ہو جائے گا۔ بریفنگ کے دوران ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے کو واٹر سپلائی کے بارے میں بتایا گیا کہ اوور ہیڈ ٹینک آپرشنل ہے چند گھروں کی ڈیلوری رہتی ہے۔

جبکہ باقی تمام گھروں میں واٹر سپلائی جاری ہے۔ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے نے موقعہ پر افسران کو ہدایت کی کہ پی ایچ اے کے ساتھ مل کر پارک کی تعمیر و ترقی پر توجہ دیں۔ تمام چوکوں پر سبزہ اور خوبصورت پودے اگائے جائیں اور پوری ہائوسنگ سکیم میں گرین بیلٹ کو آباد کر کے بڑے درخت لگائے جائیں۔ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے نے ہدایت کی کہ کوالٹی اور مٹیریل پر خاص توجہ دی جائے۔ ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے نے مزید کہا کہ فاطمہ جناح کے نا مکمل ترقیاتی کام اس طرح ہونگے کہ کام ہوتا ہوا سب کو نظر آئے گا۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں