زکریایونیورسٹی ملتان کی مختلف کنٹینزکو ناقص صفائی اور کھانے کا معیار بہتر نہ ہونے کی بناء پرجرمانے اوروارننگ

منگل 23 اپریل 2019 18:11

ملتان ۔23اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2019ء) بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان کی مختلف کنٹینز پر صفائی اور کھانے کے معیار کو چیک کرنے کے لیے چیئرمین کیفے ٹیریا کمیٹی پروفیسر ڈاکٹر رائو عبدالقیوم ، ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افیئرز پروفیسر ڈاکٹر امان اللہ نے اسٹیٹ آفس کے خیرات حسین کے ہمراہ ہنگامی دورہ کیا۔

(جاری ہے)

اس دوران ناقص صفائی اور کھانے کا معیار بہتر نہ ہونے کی بناء پر جعفر کنٹین والے کو پانچ ہزار روپے ، کنٹین شاہد اختر کو دس ہزار روپے اور یاسین گنا شاپ والے کو دو ہزار روپے تک جرمانہ کیاگیا۔

اس کے علاوہ کافی شاپ سٹوڈنٹ سنٹر ، کنٹین بابا گوش سٹوڈنٹ سنٹر اور کنٹین اسلامیات کے ٹھیکیدار کو صفائی اور کھانے کے معیارکو بہتر بنانے کی سخت وارننگ اور صفائی ستھرائی کے نظام کو مزید فعال بنانے کے لیے چیئرمین نے دو یوم کی مہلت دی۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں