ایم ڈی اے لینڈ مافیا کے خلاف جنگ لڑ رہا ہے۔ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے

منگل 23 اپریل 2019 23:14

ملتان ۔23اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2019ء) ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے نے کہا ہے کہ ملتان کے علاوہ پنجاب کے دوسرے شہروں میں بھی غیر قانونی ہاؤسنگ سکیم کا کاروبار ہو رہا ہے لیکن اس غیر قانونی کاروبار کے خلاف جتنا سخت ایکشن ایم ڈی اے نے لیا ہے کسی دوسرے ادارے نے نہیں لیا۔ایم ڈی اے نے محکمہ ریونیو کے تعاون سے لینڈ مافیا کے انتقال رجسٹری بند کروا دی ہے جس سے ان کا کاروبار بند ہو گیاہے۔

پلاٹوں کی سیل پر چیز رک گئی ہے۔ایم ڈی اے نے اس مافیا کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی جسکے نتیجے میں اکثر ڈویلپرز نے ایم ڈی اے میں درخواستیں جمع کرانا شروع کر دی ہیں کہ وہ اپنی ہاؤسنگ سکیم /لینڈ سب ڈویژن کو آگے ڈویلپ ہی نہیں کرنا چاہتے۔ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے نے کہا کہ یہ ایم ڈی اے کے سخت ایکشن کی بدولت ہی ہوا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بعض پو لیس اسٹیشن میں ہماری ایف آئی آر ایم ڈی اے کا مؤ قف سنے بغیر خارج کرنے کی کوشش ہو رہی ہے جسے ایم ڈی اے قبول نہیں کرتا۔

اس سلسلے میں سی پی او ملتان سے رابطہ کیا جا رہا ہے کہ مدعی کا مؤقف سنا جائے۔چالا ن عدالت بھیجا جائے ہم اپنا کیس عدالت میں ثابت کریں گے۔ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے نے مزید کہا کہ ایم ڈی اے جس مافیا کے خلاف جنگ لڑ رہا ہے وہاں پر عوام کا بھی اخلاقی فرض ہے کہ وہ کسی بھی جگہ پر پلاٹ کی خرید و فروخت کرنے سے پہلے ایم ڈی اے سے رابطہ کر یں اور تسلی کریں۔اس کے علاوہ ایم ڈی اے کی ویب سائیٹ پر بھی تمام تر معلومات موجود ہیں۔ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے نے کہا ہے کہ جس غیر قانونی کا م میں ایم ڈی اے آفیسرز یا اہلکار ملوث ہیں ان کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لا ئی جائے گی۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں