ملتان،پارکس میں بجلی کی فراہمی کے لیے ہنگامی اقدامات جاری

بدھ 24 اپریل 2019 16:56

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2019ء) ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھا ر ٹی ملتان آغا ظہیر عباس شیرازی کی ہدایت پر ادارے کے زیر انتظام تمام پارکس میں بجلی کی فراہمی کے لیے ہنگامی اقدامات کیے جارہے ہیں،اس سلسلے میں شا ہ شمس پا رک ،گیلانی پارک ،تنک شاہ پارک ، جلا ل مسجد پارک ،ڈوگر پا رک اور دیگر پارکس میں واجبات کی ادائیگی کے بعد بجلی بحال ہونا شروع ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

انجینئرنگ ونگ کے مطابق زیب النساء پارک حسن پروانہ کی بجلی کے لیے بھی لائحہ عمل طے کر لیا گیا ہے جس کی بجلی بھی جلد بحال ہو جائے گی،باقی تمام پارکس میں بجلی بحال ہو گئی ہے۔رات کے اوقات میں لائٹس کو فعال رکھنے کے لیے بھی اقدامات کیے جا رہے ہیں ۔ہارٹیکلچر برانچ نے گھاس، پودوں اور درختوں کو پانی دینے کا عمل شروع کر دیا ہے،دونوں برانچز نے ہنگامی بنیادوں پر جن پارکس میں بجلی بحال ہوئی ہے ان میں تزئین و آرائش کے کاموں کا آغاز کر دیا ہے،موسم کی مناسبت سے پارکس میں شجرکاری کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں