خواتین کے ہنرکو اجاگرکرنے کیلئے بہترین پلیٹ فارم مہیاکئے جائیں

جمعرات 25 اپریل 2019 16:01

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2019ء) سماجی تنظیم بہبو دکے زیراہتمام مقامی کالج میں خواتین اوربچوں کے لئے ایک روزہ نمائش اورفن فیئر کاانعقادکیاگیا۔نمائش کاافتتاح فیڈریشن آف آل پاکستان چیمبر آف کامرس کے سابق صدر میاں تنویر اے شیخ نے کرتے ہوئے کہاکہ خواتین کو ترقی کے برابرمواقعے فراہم کرکے پاکستان کوترقی کی راہ پرچلایاجاسکتاہے ،ریاست کے ساتھ ساتھ سماجی اداروں اورسول سوسائٹی کے اراکین کابھی فرض بنتاہے کہ وہ خواتین کے ہنر کواجاگرکرنے کیلئے انہیں بہترین پلیٹ فارم مہیاکریں ۔

انہوںنے مزیدکہاکہ اس نمائش میں لگائے گئے سٹالز میں رکھی گئیں اشیاء یہاں کی خواتین کی ہنرمندی کامنہ بولتاثبوت ہیں ۔سماجی رہنما نادیہ کاشف نے کہاکہ معاشی استحکام عورت کو اعتماد بخشاہے۔

(جاری ہے)

ملک میں اس وقت بے شمار مسائل میں گھیراہواہے توایسے میں تفریحی کے لئے فن فیئر کاانعقاد لوگوں کے لئے بہترین تفریح ہے۔اس موقع پرمختلف اشیاء کے سٹالز جن میں سلائی کڑھائی ،کشیدہ کاری کئے ہوئے کپڑوں کے علاوہ بچوں کے لئے مختلف کھیلوں کے مقابلہ جات کابھی انعقاد کیاگیا۔تقریب کے آخرمیںتنظیم کے زیراہتمام خواتین وبچوں میں سرٹیفکٹ وانعامات بھی تقسیم کئے گئے ۔اس موقع پرسارہ عالمگیر ،شاہینہ ،رفعیہ شاہ ،مسز مہنازرفیع سمیت دیگرنے شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں