قدیم ترین ثقافتی شہر ملتان کی معاشی مضبوطی کیلئے مشترکہ پالیسی اپنائی جائے، ضیاء بانڈے

جمعرات 25 اپریل 2019 16:56

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2019ء) سماجی رہنما ضیاء بانڈے نے کہاکہ ملتان ایک قدیم ترین ثقافتی شہر ہے، ملتان کا سوہن حلوہ ہو یا بلیو پاپڑی، کپاس ہو یا دستکاری کے شاہکار ان سب میں ملتان کے کوئی مقابل نظرنہیں آتا، ترقی وآبادی کے لحاظ سے ملتان پاکستان کا7واں بڑا میٹرو پولٹین شہر ہے لیکن دستیاب سہولتوں کے سلسلے میں ملتان دیگرشہروں کے مقابلے میں کافی پیچھے نظرآتا ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارانہوںنے پرائم کے زیراہتمام مقامی ہوٹل میں منعقدہ ’’معاشی مضبوطی‘‘کے موضوع پرڈائیلاگ سی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سماجی ر ہنما خالد محمودقریشی اور عبدالمطلب فرخ نے کہاکہ ضرورت اس امر کی ہے کہ ان مسائل سے نجات حاصل کرنے کے لئے ہرسطح پرمشترکہ پالیسی اپنائی جائے ۔ اس موقع پر رضوانہ ملک، کائنات ملک ، نادرخان ، آصف رشید غوری سمیت دیگر نے شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں