ڈالر کی بڑھتی قیمت کی وجہ امریکہ اور چائینہ کے درمیان معاملات ہیں، شاہ محمود قریشی

ڈالر کے ریٹ کو دیکھنا گور نر اسٹیٹ بینک کی ذمہ داری ہے ، وزیر خزانہ کا اس سے کوئی تعلق نہیں سیاسی پارٹیوں کا اپنا فیصلہ ہے وہ احتجاج کرنا چاہتے ہیں تو عید کے بعد اپنا شوق پورا کر لیں، گفتگو

جمعرات 16 مئی 2019 20:50

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2019ء) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ گورنر اسٹیٹ بینک کی بنیادی ذمہ داری ہے کہ وہ ڈالر کے ریٹ کو دیکھیں وزیر خزانہ کا اس سے تعلق نہیں ہوتا،سیاسی پارٹیوں کا اپنا فیصلہ ہے وہ احتجاج کرنا چاہتے ہیں تو عید کے بعد اپنا شوق پورا کر لیں۔

(جاری ہے)

جمعرات کو میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ڈالر کے حوالے سے اسٹیٹ بینک خود مختار ہے اور اسٹیٹ بینک کے گورنر کی بنیادی ذمہ داری ہے کہ وہ ڈالر کی قیمت کو دیکھیں، ملک میں روپے کی قدر کا گرنا اور ڈالر کی قیمت کا بڑھنا وزیر خزانہ کا اس سے تعلق نہیں ہوتا، امریکہ اور چائینہ کے درمیان معاملات بھی ڈالر پر اثر انداز ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ میں قیاس ارائیوں پر بات نہیں کرتا ٹھوس ثبوت اور شواہد کے ساتھ بات کرتا ہوں، نئے چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کبھی حکومتی عہدے پر نہیں رہے، وہ ٹیکنوکریٹ ضرور ہیں اور ٹیکس ریونیو کے حوالے سے ماہر ہیں۔ انہوںنے کہاکہ سیاسی پارٹیوں کا اپنا فیصلہ ہے وہ احتجاج کرنا چاہتے ہیں تو عید کے بعد اپنا شوق پورا کر لیں۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں