کمشنر ملتان کی ہدایت پر تجاوزات مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کا باقاعدہ آغاز

پیر 20 مئی 2019 21:00

ملتان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2019ء) کمشنر ملتان ڈویژن عمران سکندربلوچ کی ہدایت پر تجاوزات مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا۔میونسپل کارپوریشن نے گھنٹہ گھر کے علاقے میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کیاجبکہ سی ای او میونسپل کارپوریشن اقبال فرید نے آپریشن کی قیادت کی۔اس موقع پر اینٹی انکروچمنٹ سکواڈ نے بھاری مقدار میں سامان قبضے میں لے لیتے ہوئے ناجائز تھڑے بھی توڑ دیے گئے جبکہ متعدد چالان بھی کئے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سی او میونسپل کارپوریشن اقبال فرید نے بتایا کہ کمشنر ملتان کی ہدایت پر شہر بھر میں تجاوزات کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کیا گیا ہے۔ پہلے مرحلے میں گھنٹہ گھر کی تاریخی حیثیت بحال کر کے اسکو ماڈل ایریا بنایا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ تجاوزات مافیا نے نہ صرف شہر کا حسن گہنا کر رکھ دیا ہے بلکہ اس سے عوام بھی تنگ ہیں۔اقبال فرید نے بتایا کہ تجاوزات کے خلاف کریک ڈاؤن شہر کے بیوٹیفکیشن پلان کا حصہ ہے اور شہر میں تجاوزات مافیا کے خاتمے تک کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں