ذخیرہ اندوزوں اور کمیشن مافیا کی عید حوالات میں گزرے گی۔ڈپٹی کمشنرکا رمضان بازاروں کا دورہ

پیر 20 مئی 2019 21:00

ملتان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2019ء) ڈپٹی کمشنر ملتان عامر خٹک نے گزشتہ روز اچانک مدنی چوک اور ولا یت حسین کالج رمضان بازاروں کا دورہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نے خریداروں کو فراہم کی جانیوالی اشیاء خور ونوش کے معیار اور نرخوں کا جائزہ لیا۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو آغا ظہیر عباس شیرازی اور اسسٹنٹ کمشنر صدر محمد طیب بھی انکے ہمراہ تھے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے شہریوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر رمضان بازاروں میں چینی کا کوٹہ بڑھادیا گیا ہے۔چینی،آٹا اوردالوں سمیت تمام اشیا ء خور ونوش پر خصوصی سبسڈی فراہم کی جارہی ہے۔عامر خٹک نے کہا کہ رمضان بازاروں کے ساتھ اوپن مارکیٹ میں بھی سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنایا جارہا ہے۔پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے ماہ رمضان المبارک میں گراں فروشوں کو 18 لاکھ سے زائد جرمانے عائد کئے۔عامر خٹک نے کہا کہ ذخیرہ اندوزوں اور کمیشن مافیا کی عید حوالات میں گزرے گی۔اس موقع پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کو تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں