محکمانہ فرائض میں غفلت برتنے پر میپکو کے 4افسران وملازمین معطل

منگل 21 مئی 2019 18:07

ملتان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2019ء) ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) اتھارٹی نے محکمانہ فرائض میں غفلت برتنے پر 4افسران وملازمین کو معطل کردیاہے اور فوری طورپر میپکو ہیڈ کوارٹر رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ایس ڈی او کینٹ ڈویژن ملتان غلام یاسین بھٹی کو محکمانہ فرائض میں غفلت برتنے پر معطل کیاگیاہے ۔

(جاری ہے)

لائن سپریٹنڈنٹ سیکنڈ سٹی سب ڈویژن رحیم یار خان کو لائنوں پر کام کرنے کے لئے پی ٹی ڈبلیو حاصل نہ کرنے ، لائن سپریٹنڈنٹ ۔Iفرسٹ میاں چنوں ڈویژ ن محمد نذیر اور لائن مین سیکنڈ مختاراحمد کوناقص کارکردگی اور ٹرانسفارمر مرمت نہ کروانے پر معطل کیاگیاہے۔ چاروں ملازمین کے خلاف واپڈا (ایفی شینسی اینڈ ڈسپلن )رولز 1978؁ء کے تحت کاروائی کی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں