پی ٹی آئی حکومت شہریوں کے بنیادی مسائل حل کرانے کی ہرممکن کوشش کررہی ہے، ندیم قریشی

منگل 21 مئی 2019 18:07

ملتان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2019ء) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات پنجاب محمدندیم قریشی نے گزشتہ روز شہریوں کے مطالبہ پرپل شیدی لعل کی تعمیرومرمت کے کام کاافتتاح کیا ۔اس موقع پرپی ٹی آئی رہنماء ممتازبھٹہ،اسلم ندیم بھٹہ،جنرل سیکرٹری لوہامارکیٹ چوہدری ظہور،طاہرشیخ،شہبازعباس قریشی،سی ای او میونسپل کارپوریشن اقبال فرید، سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات پنجاب محمد ندیم قریشی نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت شہریوں کے بنیادی مسائل حل کرانے کی ہرممکن کوشش کررہی ہے۔ پل شیدی لعل کی قریبی آبادیوں کے رہائشیوں نے سابقہ حکومتوں کوبھی پل کے خستہ حالی بارے توجہ دلائی مگر کوئی نوٹس نہ لیا گیا۔ پل کی دیواریں کسی بھی وقت گرسکتی تھیں اورکوئی سانحہ رونماہوسکتاتھا، مسئلہ کی سنگینی کودیکھتے ہوئے پل کی فوری مرمت کاکام شروع کیاجارہاہے جو کہ ایک ماہ کے اندر مکمل کرلیاجائے گا۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں