ملتان شہر کی گرین بیلٹس اور پارکس کو خوبصورت بنائیں گے، ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے

بدھ 22 مئی 2019 18:35

ملتان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2019ء) ڈائریکٹرجنرل پا رکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی ملتان زاہد اکرام نے کہا ہے کہ ملتان شہر کی گرین بیلٹس اور پارکس کو خوبصورت بنائیں گے۔شہر کی گرین بیلٹس اور پارکس میں درخت لگانے کا سلسلہ جاری ہے۔قلعہ کہنہ قاسم باغ کے اطراف اور المظفر مسجد کے گردسایہ دار درخت لگائے جائیں گے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار ہارٹیکلچر افسران سے ملاقات کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ ملتان شہر کی گرین بیلٹس اور پارکس کو خوبصورت بنانے کے لیے جامعہ منصوبہ بندی ترتیب دے رہے ہیں۔اس سلسلے میں ہارٹیکلچر برانچ سے تجاویز طلب کر لی گئی ہیں جو جلد مزید تجاویز پیش کر یں گے۔مستقبل کے لیے جامعہ اور مربوط حکمت عملی سے آگے بڑھیں گے۔قلعہ کہنہ قاسم باغ پر شجرکاری کا سلسلہ جاری ہے۔قلعہ کہنہ قاسم باغ ملتان کا ایک اہم تاریخی مقام ہے۔جس کی تزئین و آرائش پر بھرپور توجہ دے رہے ہیں۔ڈائریکٹر جنرل نے مزید کہا کہ سایہ دار درختوں کی ملتان شہر کو اشد ضرورت ہے۔اس سلسلے میں ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔پارکس اور گرین بیلٹس پر سایہ دار درخت لگانے کا سلسلہ جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں