انتظامیہ اور وکلاء شہریوں کو انصاف کی فراہمی کے لیے مشترکہ کوششیں کریں، کمشنرملتان

بدھ 22 مئی 2019 23:51

ملتان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2019ء) کمشنر ملتان ڈویژن عمران سکندر بلوچ نے کہا ہے کہ انتظامیہ اور وکلاء شہریوں کو انصاف کی فراہمی کے لیے مشترکہ کوششیں کریں، وکلاء کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیںجن کے حل کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ انہوںنے ان خیالات کا اظہار صدر ڈسٹرکٹ بار ملتان محمد ناظم خان اور جنرل سیکرٹری افضل بشیر انصاری سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

کمشنر ملتان عمران سکندر بلوچ نے کہا کہ وکلاء اپنی تمام تر توانائیاں سائلین کو انصاف کی فراہمی کے لئے بروئے کار لائیں۔ انصاف کی فراہمی میں تاخیر کو کوئی معاشرہ بھی پسند نہیں کرتا۔وکلاء اپنے مسائل کی نشاندہی کریں انہیں ضرور حل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اگر وکلاء اور انتظامیہ میںروابط ہوں ہو تو کئی مسائل کو حل کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ ذاتی طور پروکلاء کے مسائل کے حل میں دلچسپی رکھتے ہیں۔وکلاء کی تجاویز اور مسائل حل کرنے بارے پیش رفت کی بدولت ہم دوسروں کے لئے بھی آسانیاں پیدا کر سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں