کم وسیلہ اور ہونہار طلباء کی اعانت کیلئے 76لاکھ روپے کی رقوم کے چیک تقسیم

بدھ 22 مئی 2019 23:51

ملتان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2019ء) بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان کے کم وسیلہ مگر ہونہار طالب علموں کی اعانت کے لیے 76 لاکھ روپے کی رقم 25 ہزار روپے فی کس کے حساب سے ایم اے /ایم ایس سی اور بی ایس چار سالہ پروگرام کے طالب علموں میں 307 چیک وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طارق محمود انصاری ، ڈین ڈاکٹر محمد شفقت اللہ اور ڈین ڈاکٹر شوکت ملک نے تقسیم کیی․تقریب کے مہمان اعزاز یو بی ایل ملتان ڈویژن جنرل منیجر چوہدری قیصر اقبال تھی․ اس موقعہ پر وائس چانسلر نے اپنے خطاب میں کہاکہ آپ کی محنت اور حسن عمل اس تعاون کو سماجی خدمت میں تبدیل کرسکتا ہی․ اور ہم اس وقت کے آرزو مند ہیں جب آپ ان وظائف کو تقسیم کرنے کی پوزیشن میں پہنچیں گیں․اس موقعہ پر ڈین کامرس ، لاء و بزنس ایڈمنسٹریشن پروفیسر ڈاکٹر شوکت ملک نے اپنے خطاب میں کہاکہ وائس چانسلر ذہین اور مستحق طلباء کی بہتری کے لیے ہرممکن وسائل فراہم کررہے ہیں یونیورسٹی اعلی تعلیم کے حصول کے لیے بہت سی آسانیاں دے رہی ہی․ انہوں نے کہاکہ ذہین طلباء ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں ان کی بھرپور حوصلہ افزائی ہونی چاہیے ان کی محنت پرانہیں بھرپور داد دینی چاہیے ․یہی طلباء طالبات یونیورسٹی کا نام مستقبل میں روشن کریں گی․ ڈائریکٹر سکالر پروفیسر ڈاکٹر محمد عزیر ، فنانشل ایڈ آفیسر انتخاب عالم بھی موجود تھی․

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں