بی آئی ایس پی ملتان ڈویژن میں مستحق خاندانوں کے لیے سہ ماہی امداد کا اجراء کر دیا گیا ہے، اشفاق احمد ہراج

بدھ 22 مئی 2019 23:52

ملتان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2019ء) بی آئی ایس پی نے ملتان ڈویڑن سمیت پنجاب میں سال 2018-19ء کی تیسری سہ ماہی قسط کا اجراء کر دیا ہے۔ملتان ڈویژن سے تعلق رکھنے والے تین لاکھ کے قریب مستحق رجسٹرڈ خاندان اپنی سہ ماہی قسط قریبی POSایجنٹ سے حاصل کر سکتے ہیں،ان خیالات کا اظہار ڈویژنل ڈائریکٹر بی آئی ایس پی ملتان/بہاولپور اشفاق احمد ہراج نے کیا۔

انہوں نے کہا کہ بی آئی ایس پی سے رجسٹرڈ خواتین اپنی 5000روپے کی سہ ماہی قسط قریبی POSایجنٹ سے بائیو میٹرک تصدیق کے بعد وصول کر سکتی ہیں۔

(جاری ہے)

اس رقم کو وصول کرنے کی کوئی فیس نہیں ہے۔خواتین اپنی پوری رقم کے حصول کے بعد گن کر تسلی کر لیں اور رسید ضرور وصول کریں۔POS ایجنٹ کی طرف سے کسی بھی قسم کی شکایت یا کٹوٹی کی صورت میں فوری طور پرہیلپ لائن 080026477قریبی بی آئی ایس پی تحصیل آفس میں رابطہ کر کے شکایت کا اندراج کروائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بی آئی ایس پی ملتان ڈویڑن کی ٹیم مستعد طریقے سے مانیٹرنگ کے فرائض سر انجام دے رہی ہے تاکہ خواتین کو ان کی رقم بنا کسی کٹوتی اور فراڈ کے مل سکے۔اس سلسلے میں خواتین کی رہنمائی اور آسانی کے لیے رقم کے حصول کے معلوماتی فلیکس تمام تحصیل دفاتر میں آویزاں کر دیے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں