ضلعی انتظامیہ کا اوور لوڈنگ اور بغیر روٹ کمرشل گاڑیوں کیخلاف بھرپور کریک ڈاؤن

جمعرات 23 مئی 2019 17:04

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2019ء) ڈپٹی کمشنر ملتان عامر خٹک کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے گزشتہ روز اوور لوڈنگ اور بغیر روٹ کمرشل گاڑیوں کیخلاف بھرپور کریک ڈاؤن کیا۔ سیکرٹری آر ٹی اے کامران بخاری کی سربراہی میں ٹیم نے 70 کمرشل گاڑیوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے 85 ہزار روپے جرمانے بھی عائد کئے۔ ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر سیکرٹری آر ٹی اے کامران بخاری کی ٹیم نے شہر کے داخلی علاقوں سمیت مختلف علاقوں میں ناکہ بندی کی۔

آپریشن میں ضلعی پولیس، ٹریفک پولیس اور سول ڈیفنس سمیت متعلقہ ادروں کے آفیسران نے شرکت کی۔اس موقع پر 10 سے زائد کمرشل گاڑیوں کو آف روڈ کرتے ہوئے تھانہ بند بھی کیا گیا۔ اس موقع پر سیکرٹری آر ٹی اے کامران بخاری نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کسی صورت مسافروں کی جان خطرے میں نہیں ڈالے گی اور کسی ٹرانسپورٹر کو ایل پی جی سلنڈرز اور اضافی تختے لگانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جنرل بس سٹینڈ کے علا وہ کسی صورت غیر قانونی بس و ویگن اڈے قائم نہیں ہونے دینگے۔ شہر میں قائم تمام بس اڈوں کو جنرل بس اسٹینڈ میں شفٹ کرنے کا پلان بنایا جارہا ہے۔ ایل پی جی سلنڈر کی حامل کمرشل گاڑیوں کو آف روڈ کرکے بھاری جرمانے عائد کئے جارہے ہیں۔کامران بخاری نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ محکمہ ایکسائز سے ملکر غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کیخلاف بھی جلد کریک ڈاؤن کرے گی۔بعد ازاں سیکرٹری آر ٹی اے کی ٹیم نے شہر کے داخلی علاقوں میں بھی ناکہ بندی کی اور گاڑیوں کی چیکنگ کی۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں