صارفین کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے کنزیومر پروٹیکشن کونسل کو مکمل فعال کیا جا رہا ہے، ڈپٹی کمشنر

جمعرات 23 مئی 2019 17:04

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2019ء) ڈپٹی کمشنر ملتان عامر خٹک نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر صارفین کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے کنزیومر پروٹیکشن کونسل کو مکمل فعال کیا جا رہا ہے۔ کنزیومر ایکٹ کے تحت صارفین کے حقوق سلب کرنے والے کمرشل اداروں اور صنعتوںکے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ کنزیومر ایکٹ کے تحت صارفین کے حقوق سلب کرنے اور بہتر سروس فراہم نہ کرنے پر بھاری جرمانوں کے ساتھ سخت قانونی سزائیں بھی سنائی جا سکتی ہیں۔

صارفین اپنے حقوق کے تحفظ کے لیے کنزیومر پروٹیکشن کونسل سے بلامعاوضہ سروس حاصل کر سکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر آفس میں منعقدہ کنزیومر پروٹیکشن کونسل کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نے کنزیومر پروٹیکشن کونسل میں پیش ہونے والے 10 سے زائد کیسز کی سماعت کی اور موقع پر احکامات جاری کئے۔

ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہر صارف کسی بھی اشیاء خوردونوش اور مصنوعات کی خرید و فروخت کرتے ہوئے تصدیق شدہ بل اور رسید ضرور حاصل کرے تاکہ صارفین کو قانونی تحفظ فراہم کیا جاسکے ۔تمام کمپنیاں اور ادارے کنزیومر پروٹیکشن ایکٹ کے تحت صارفین کو مطلوبہ معیار کی سہولیات اور مصنوعات فراہم کرنے کے پابند ہیں۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے مختلف شکایات پر 5 سے زائد اداروں کو جرمانے عائد کئے اور صارفین کی شکایات کا ازالہ کیا۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں