شجاع آ باد اور مظفرگڑھ میںنواب مظفرخان سدوزئی شہید کے تعمیر کردہ محل و قلعے کی حفاظت کی جائے، ڈاکٹر فاروق لنگاہ

جمعرات 23 مئی 2019 17:28

ملتان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2019ء) نواب مظفر خان سدوزئی کے 201ویں یوم شہادت کے موقع پر روہی ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن ملتان کے زیراہتمام سالانہ خصوصی تقریب 2جون بروز اتوار کو باغ لانگے خان لائبریری میں منعقد ہوگی جس میںضلع بھر سے معروف سیاسی،سماجی اور مذہبی شخصیات شرکت کریں گی۔

(جاری ہے)

روہی ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے صدرڈاکٹر فاروق لنگاہ، ،منیجر جواد امین قریشی کے مطابق نواب مظفرخان سدوزئی شہید (سابق حاکم ملتان)نے 1779ء سے 1818ء تک ملتان پرحکمرانی کرتے ہوئے عوامی خدمت کی ایسی مثالیں قائم کیں جن کی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی۔

آج اس نواب کے شجاع آ باد اور مظفرگڑھ میں رہائشی محل و قلعہ کی حالت قابل رحم ہے۔ بحیثیت قوم ہمیں اپنے اسلاف کی نشانیوں کی حفاظت کرنی چاہیے۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں