تمام جلوسوں کے روٹ کی چیکنگ کرکے کلیئرنس سرٹیفکیٹ حاصل کیا جائے،ڈپٹی کمشنر

جمعہ 24 مئی 2019 18:31

ملتان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2019ء) ڈپٹی کمشنر ملتان عامر خٹک نے گزشتہ روز سی پی او عمران خان محمود کے ہمراہ 21رمضان المبارک یوم علی کرم اللہ وجہہ الکریم کے حوالے سے جلوسوں کے روٹ کا دورہ کیا اور سیکورٹی انتظامات چیک کئے۔اسسٹنٹ کمشنر سٹی قاضی منصور،ایس ایس پی آپریشن محمد کاشف اسلم بھی ہمراہ تھے۔ڈپٹی کمشنر اور سی پی او نے تھانہ دھلی گیٹ کے علاقے امام بارگاہ محلہ ناصرہ آباد جھک کے جلوس روٹ اور تھانہ کینٹ کے علاقے امام بارگاہ لعل کرتی کے جلوس روٹ کا معائنہ کیا۔

ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے اس موقع پر کہا کہ 21رمضان المبارک یوم علی کرم اللہ وجہہ الکریم کے موقع پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جائیں گے اور روٹس پر تمام محکمے اپنے کیمپ لگائیں گے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تمام جلوسوں کے روٹ کی چیکنگ کرکے کلیئرنس سرٹیفکیٹ حاصل کیا جائے۔اس موقع پر سی پی او نے کہا کہ سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات اور جلوسوں کے روٹ پر سنائپر تعینات کیے جائیں گیسی پی او نے ہدایات دیں کہ جلوسوں کے روٹ پر جلوسوں کے دوران دوکانیں بند کروائی جائیں جلوسوں کے روٹ پر سرچ اینڈ سویپ آپریشنز کیے جائیں تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہو۔

سی پی او نے کہا کہ تمام ایس پی صاحبان جلوسوں کے روٹ کا معائنے کریں اور اپنی نگرانی میں سویپنگ کروائیں گے۔سی پی او نے کہا کہ جلوسوں کے آغاز سے اختتام تک تمام جلوسوں کے روٹ کی سی سی ٹی وی مانٹرنگ کی جائے گی۔اس موقع پر متعلقہ محکموں کی جانب سے تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں