چیکنگ کے دوران مستقل نادہندگان کے کنکشنز چلنے پر ایس ڈی او میپکو معطل

جمعہ 24 مئی 2019 18:31

ملتان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2019ء) جنرل منیجر آپریشن میپکو انجینئر ناصررشید نے سیفٹی پالیسی پر عملدرآمد نہ کرنے، ٹرانسفارمرکا لوڈ بیلنس کرنے میں ناکامی اورفیلڈ میں چیکنگ کے دوران مستقل نادہندگان کے کنکشنز چلنے پر ایس ڈی او میپکو سیکنڈسب ڈویژن ڈی جی خان منصوراحمد کو معطل کردیاہے ۔انہوں نے گزشتہ روزمیپکو ڈیرہ غازی خان سرکل کا دورہ کیا اور ٹرانسفارمر ری کلیمیشن ورکشاپ ، شہری علاقوں اور کمرشل مارکیٹوں میں میٹروں کی چیکنگ کی اور رات کے اوقات میں بجلی چوروں کے خلاف ٹاسک فورسز کے ہمراہ آپریشن کی نگرانی کی ۔

انہوں نے میپکوڈی جی خان فرسٹ اور سیکنڈسب ڈویژنوں میںکسٹمرسروسز سنٹر، شکایات سنٹرمیں چیکنگ کی اور صارفین کی درج ہونے والی شکایات کا رجسٹر کا جائزہ لیا ۔

(جاری ہے)

سپریٹنڈنٹ انجینئر میپکوڈی جی خان سرکل جام محمد ایوب ، ایکسین ڈی جی خان ڈویژن ممتازعلی سولنگی بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ جنرل منیجر نے کسٹمرسروسز سنٹر کے سٹاف کو ہدایت کی کہ وہ صارفین کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں اور ان کی درج ہونے والی شکایات کا فوری طورپر اندراج کرکے ازالہ کیاجائے ۔ افسران شکایات سنٹرز کی خودمانیٹرنگ کریں اور روزانہ کی بنیاد پر شکایات کے اندراج اور ازالے کی رپورٹ مرتب کرکے ہیڈ کوارٹر بھجوائیں ۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں