میپکو ٹاسک فورسز کی کارروائیاں، 134بجلی چوروں کو 38لاکھ روپے سے زائد جرمانہ۔15مقدمات درج

جمعہ 24 مئی 2019 18:31

ملتان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2019ء) میپکو ٹیموں نے ٹاسک فورسز کے ہمراہ آپریشن کرتے ہوئے ایک روز میں جنوبی پنجاب میں134بجلی چورپکڑلئے جنہیں2لاکھ33ہزار یونٹس بجلی چوری کرنے پر38لاکھ82ہزار روپے جرمانہ عائدکردیاگیا جبکہ15بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج کروادیئے گئے۔صارفین میٹر باڈی ٹمپرڈ، ڈائریکٹ سپلائی، میٹر میں لوپ لگاکر ، میٹر سلو، میٹر ڈیڈ سٹاپ اور میٹر سکرین واش کرکے بجلی چوری کرتے ہوئے پائے گئے ۔

23مئی 2019؁ء کو ملتان میں9گھریلواور کمرشل صارفین کو12977یونٹس چوری کرنے پر231148روپے جرمانہ عائد کیاگیااور ایک ایف آئی آر درج کروائی گئی۔

(جاری ہے)

ڈی جی خان میں40 گھریلوصارفین کو43854 یونٹس چوری کرنے پر492960روپے جرمانہ اور ایک ایف آئی آر درج ، وہاڑی سرکل میں12 گھریلواور دیگر کیٹگریز کے صارفین کو21068یونٹس چوری کرنے پر 395360روپے جرمانہ ، بہاولپور میں5گھریلوصارفین کو12420یونٹس چوری کرنے پر301664 روپے جرمانہ،ساہیوال میں4گھریلوصارفین کو7729یونٹس چوری کرنے پر 161680 روپے جرمانہ اور ایک ایف آئی آر درج، رحیم یار خان میں8 گھریلواورکمرشل صارفین کو8209یونٹس چوری کرنے پر136560روپے جرمانہ عائد، مظفر گڑھ میں46گھریلواورکمرشل صارفین کو100138یونٹس چوری کرنے پر1452639 روپے جرمانہ اور12 مقدمات درج، بہاولنگر میںایک گھریلو صارف کو 1935 یونٹس چوری کرنے پر30000روپے جرمانہ جبکہ خانیوال میں9 گھریلو اور کمرشل صارفین کو25560یونٹس چوری کرنے پر680237روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں