بازاروں اور شاپنگ مالز میں چنری کے ڈوپٹے اور چادروں کے سٹالز سج گئے

جمعہ 24 مئی 2019 18:31

ملتان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2019ء) عیدالفطر کی مناسبت سے بازاروںاورشاپنگ مالز میں کپڑوں وجیولری کے ساتھ ساتھ ملتانی چنری کی چادریں اور ڈوپٹے کے سٹالز بھی سج گئے۔جدید ثقافتی اور ملتانی کڑھائی کے ساتھ ساتھ چنری کے دیدہ زیب سٹائلز کی چادریںا ور ڈوپٹے بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے سعدیہ شازیہ نے کہا کہ ملبوسات جیولری اورچوڑیوں کی شاپنگ کے ساتھ ساتھ خاص کھلتے ہوئے رنگوں کی چنری اور چادریں ڈھونڈنے میں مصروف ہیں کیونکہ ڈوپٹہ پاکستانی کلچر کی پہچان ہے اور چنری اوڑھے ہوئے خواتین کی خوبصورتی میں مزید اضافہ ہوجاتا ہے۔

دکاندار ناصر انصاری نے کہاکہ اس بار ملتان کڑھائی کے سوٹوں کی ڈیمانڈ کے ساتھ مختلف کلرکی میچنگ میں چنری کی چادریں اور ڈوپٹے آرڈر پر تیار کرارہے ہیں کیونکہ اس بار خواتین کی چنری والے ڈوپٹے اور چادروں کی ڈیمانڈ بہت زیادہ ہے اور قیمتیں بھی مناسب ہیں جنہیں ہرطبقے کی خواتین خرید سکتی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے پاس چنری کی چادریں اورڈوپٹے 600سے لیکر 1500روپے تک کی قیمت پر دستیاب ہیں۔خواتین اپنے ساتھ ساتھ اپنی بچیوں کے لئے بھی چنری خرید رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں