صوبائی بجٹ میں ملتان کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لئے رقوم مختص

پیر 17 جون 2019 19:28

ملتان ۔17جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جون2019ء) حکومت پنجاب کی جانب سے بجٹ 2019-20ء میں ملتان ڈویژن کی ترقی کے لئے بیشتر منصوبوں بارے رقم مختص کردی گئی۔ کمشنر ملتان ڈویژن عمران سکندر بلوچ کی جانب سے مجوزہ ملتان ترقیاتی پیکج کی متعدد سکیمیں بھی بجٹ میں شامل کی گئیں۔ صحت کے شعبے میں جہاں جاری ترقیاتی سکیموں کو حکومت پنجاب کی جانب سے فنڈنگ کی گئی وہاں نئی ترقیاتی سکیمیں بھی بجٹ میں شامل کی گئیں۔

جس میں ملتان میں 500بیڈز پر مشتمل نشتر 2کے لئے اڑھائی ارب روپے، 60بیڈززچہ و بچہ ہسپتال کے لئے 3کروڑ روپے، نشتر ہسپتال فارمیسی بلاک کے لئے 170ملین روپے، چوہدری پرویز الٰہی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی ملتان ایمرجنسی انخلاء کے لئے 28ملین روپے مختص کئے گئے۔

(جاری ہے)

سڑکوں کی تعمیر ومرمت بارے بھی متعدد سکیمیں بجٹ کا حصہ بنیں۔ جس میں ملتان وہاری دورویہ سڑک کے لئے 160ملین روپے، ملتان متی تل روڈ دورویہ سڑک کے لئے 50ملین، لودھراں کہروڑپکا میلسی وہاڑی روڈ کے لئے 30ملین، شیر شاہ سڑک دورویہ کرنے کے لئے 34ملین روپے مختص کیے گئے۔

پنجاب بجٹ میں کھیلوں کے فروغ کے لئے بھی متعدد سکیموں کو فنڈنگ کی گئی۔ جس میں ملتان میں نئی ترقیاتی سکیموں میں ہاکی آسٹروٹرف کے لئے 40ملین روپے، شجاع آباد ، دنیا پور اور جہانیاں میں نئے سپورٹس کمپلیکس کے لئے 150ملین روپے مختص کئے گئے۔ کمشنر آفس ملتان کی جانب سے شہر کے سیوریج نظام کی بہتری بارے بھجوائی گئی سکیموں کو بھی بجٹ میں شامل کیا گیا۔

شہر کی سیوریج حالت بہتر کرنے کے لئے واسا کی 656ملین کی نئی سکیمیں بجٹ میں شامل ہیں میں واسا، ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کی اپ گریڈیشن وغیرہ ڈسپوزل، متعدد واٹر سپلائی اور سیوریج سکیمیں شامل ہیں۔ ایم ڈی اے کی نئی سکیموں کے لئے 115ملین روپے مختص کئے گئے ہیں۔ ملتان میں فوڈ ٹیسٹ لیبارٹری کے لئے 22ملین روپے جبکہ جلال پور پیروالا میں فریش اریگیشن واٹر فیسلٹی کے لئے 90ملین ر وپے مختص کئے گئے ہیں۔پنجاب بجٹ میں مذہبی ، ثقافت و سیاحت کے فروغ اور مذہبی عمارتوں کی مرمت کے لئے بھی فنڈز مختص کئے گئے ہیں۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں