یورپی یونین کے سفیر جین فرانکوئس کا وفد کے ہمراہ بہائو الدین زکریایونیورسٹی ملتان کا دورہ

منگل 18 جون 2019 19:55

ملتان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جون2019ء) یورپی یونین کے سفیر جین فرانکوئس نے اپنے وفد کے ہمراہ بہائو الدین زکریایونیورسٹی ملتان کا دورہ کیا․اس موقعہ پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طارق محمود انصاری نے وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہاکہ بہائو الدین زکریایونیورسٹی ملکی جامعات میں امتیازی مقام رکھتی ہے یہ جنوبی پنجاب کی تاریخ وثقافت اور تصوف کی روایت کی آئینہ دار ہے اور ساتھ ہی ساتھ جدید دنیا کا تصور دینے کی کوشش بھی کررہی ہی․ وائس چانسلر نے کہاکہ مجھے اپنی فیکلٹی طالب علموں اور انتظامیہ پر اعتماد ہے جو اس یونیورسٹی کی سربلندی کے لیے دن رات کام کررہے ہیں ․وفد کو یونیورسٹی کے کمیٹی روم میں ڈائریکٹر اکیڈمکس ڈاکٹر عبدالعلیم خان نے یونیورسٹی کی تاریخ اور موجودہ پروگرام اور آئندہ کی حکمت عملی کے بارے بریف کیا․ ایمبیسیڈر جین نے کہا کہ ہم اس یونیورسٹی کو صنعت ، زراعت اور ہائی ٹیک شعبوں میں تعاون کے ساتھ تاریخ و ثقافت کے مطالعہ میں رابطہ بڑھانا چاہتے ہیں اور ہمیں امید ہے کہ اس تاریخی جامعہ کا جدید جامعات میں شمار ہوگا․ اس کے ساتھ ساتھ زبانوں میں مہارت بڑھانے کے لیے بین الاقوامی تعاون کی آفر کرتے ہیں انہو ںنے کہاکہ تعلیمی سکالرشپ حاصل کرنے والوں میں پہلا نمبر میکسیکو ، دوسرا برازیل ،تیسرا پاکستان اور چوتھا انڈیا کا ہی․انہوں نے کہاکہ ہم پاکستانی طلباء طالبات اور بہاء الدین زکریایونیورسٹی کے طالب علموں کو مزید وظائف دینا چاہتے ہیں․وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طارق محمو دانصاری نے سفیر جین فرانسکو کو یونیورسٹی کا سوینر بھی پیش کیا اس موقع پر ڈین ڈاکٹر محمد شوکت ملک ، ڈین ڈاکٹر محمد شفقت اللہ ، ڈاکٹر اکبر انجم ، ڈاکٹر عمر فارق اور ڈاکٹر عبدالعلیم خان بھی موجود تھی․․وفد نے ڈائریکٹر انسٹی ٹیوٹ آف بینکنگ و فنانس پروفیسر ڈاکٹر شوکت ملک کی دعوت پرانسٹی ٹیوٹ آف بیکنگ و فنانس کا بھی خصوصی طور پر دورہ کیا ․ جہاں انہیں ڈائریکٹر نے موجودہ پروگراموں کے ساتھ مستقبل کے امکانات سے بھی آگاہ کیا گیا․جبکہ سفیرجین فرانسکو نے کہا کہ آئی بی ایف میں نئی کلاسوں کا اجراء اور نئی بلڈنگ بنانے میں تعاون کریں گے ․ سفیر نے وفد کے ہمراہ آئی بی ایف کا دورہ کیا اور طلباء طالبات کو لیکچر بھی دیا․اس موقعہ پر ایچ ای سی نمائندہ مسز انیلہ افتخار ،ڈائریکٹر ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ ایچ ای سی ڈاکٹر امجد حسین ، ڈین پروفیسر ڈاکٹر محمدشوکت ملک ، ڈین پروفیسر ڈاکٹر محمد شفقت اللہ ، چیئرمین شعبہ آئی آر و ڈائریکٹر تعلقات عامہ پروفیسر ڈاکٹر عمر فاروق زین اور ڈائریکٹر فنانس ڈاکٹر عمر فاروق اور پیرزادہ میاں قمر عباس و دیگر موجود تھی․

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں