نامور سرائیکی شاعر شاغل شیرشاہی کی 9ویں برسی آج منائی جائے گی

بدھ 19 جون 2019 15:05

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جون2019ء) نامور سرائیکی شاعر شاغل شیرشاہی کی 9ویں برسی آج منائی جارہی ہے۔شاغل شیرشاہی کا اصل نام میاں قادربخش کھوکھر تھا۔ 1942ء میں ملتان کے علاقے شیر شاہ میں پیدا ہوئے۔

(جاری ہے)

شاغل شیرشاہی سرائیکی زبان کے منفرد اسلوب کے شاعر تھے۔ شاعری کی مختلف اصناف نعت، منقبت، سلام ،دوہڑہ، قطعات،غزل اورنظم بارے بھرپور طبع آزمائی کی۔ان کی سرائیکی شاعری کا مجموعہ ’’پینتل‘‘ ان کی زندگی میں ہی شائع ہوا۔ 20جون2010ء کو ملتان میں انتقال کرگئے ۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں