ڈپٹی کمشنر ملتان کا 89 غیرقانونی پارکنگ سٹینڈز کے خلاف کارروائی کا حکم

بدھ 19 جون 2019 16:44

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جون2019ء) ڈپٹی کمشنر ملتان عامر خٹک نے شہر کے 89 غیر قانونی پارکنگ سٹینڈز سے پارکنگ فیس کے نام پر بھتہ خوری کا نوٹس لیتے ہوئے میونسپل کارپوریشن حکام کی رپورٹ پر کارروائی کا حکم دے دیا،انھوں نے کہا کہ گزشتہ دو سال سے وصول کی جانے والی پارکنگ بھتہ فیس ذمہ داروں سے واپس وصول کی جائے گی، پارکنگ بھتہ مافیا کے خلاف اندراج مقدمہ اور کارروائی کے لیے سی پی او کو مراسلہ لکھ دیا گیاہے ،پارکنگ بھتہ مافیا سے وصول کی جانے والی رقم میونسپل کارپوریشن کے فنڈ میں جمع ہو گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بڑے تجارتی مراکز ،پلازوں اور شادی ہالوں کے لیے پارکنگ رکھنا قانونی طور پر لازمی ہے،ان مقامات کی پارکنگ پبلک کے لیے مفت سہولت ہے اس لیے غیر قانونی فیس ہرگز وصول نہیں کرنے دیں گے،جن پارکنگ سٹینڈز کے خلاف کارروائی کاحکم دیاگیا ہے ان میں شاہ شمس میرج ہال، مون میرج ہال، بی جے میرج ہال، مرحبا میرج ہال، البرکت میرج ہال، روپ میرج ہال، جالندھر میرج ہال، ماشاء اللہ میرج ہال، گلستان میرج ہال، بسم اللہ میرج ہال، بلال میرج ہال، شنگریلا میرج ہال، کپل میرج ہال، نادر آفس ، الخالق ہسپتال، جناح ہسپتال، خان میڈیکل سنٹر، دربار شاہ شمس، تھانہ کپ، المائدہ پزا، 14سٹریٹ پیزا، زاویہ اکیڈمی، گردیزی مارکیٹ، دربار موسیٰ پاک، حامیہ کالج، مسلم سکول، النگ صرافہ بازار، رحمت کمرشل سنٹر، ممتاز آباد موبائل مارکیٹ، نادر ا آفس، سٹی ہسپتال، ڈسٹرکٹ جیل، ایکسائز آفس، بینک الحبیب، چونگی نمبر9،سنوکر کلب گردیزی مارکیٹ، سپیرئیر کالج ، این بی ایس کالج ، سپنا میرج ہال، کرائون سینما، محفل سینما، سابق رمضان دستر خوان، پاسپورٹ آفس، قلعہ کہنہ، قاسم باغ، حسین آگاہی ،گھنٹہ گھر، سکولز گلستان چوک، جناح ہسپتال نشتر چوک، مغل اعظم میرج کلب، موبلنک آفس کچہری روڈ، کے کے مارٹ ، دلدار فش، میزان ،الائیڈ بینک چونگی نمبر14، پنجاب بینک کچہری روڈ، ضلع کونسل، الہدی ہاسپٹل، کچہری فلائی اوور، علی ہسپتال ،سٹیٹ لائف آفس، غوری تکہ شاپ، ٹیسٹی ریسٹورنٹ گلگشت، بینک ٹی چوک، اعتماد آفس، فلائی اوور نشتر ہسپتال، القریشن ہوٹل، نوید چکن بریانی، خان پلازہ، مال پلازہ، فوڈ فیسٹویل چوک فوارہ، دانہ پانی ریسٹورنٹ ، النعمت ریسٹورنٹ، شیدن فش فرائی، نشتر ہسپتال، حنیف راجپوت میرج ہال، نور جہاں میرج ہال، ایگزیکٹو میرج ہال، مرکی میرج ہال، میکڈونلڈ بوسن روڈ، کارڈیالوجی ہسپتال، ٹیسٹی ریسٹورنٹ، سنگم تھیٹر، بابر تھیٹر، سائیکل سٹینڈ پارک فلائی اوور چوک کمہاراں والہ، گول باغ، پارک نزد آرٹس کونسل، رحمان پلازہ، دوست میڈیکل کمپلیکس اور موٹرسائیل کار فلائی اوور نزد شریف پلازہ شامل ہیں۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں