بارشوں سے متاثرہونے والے میپکوریجن کے 90فیصدعلاقوں میں بجلی بحال کردی گئی

پیر 24 جون 2019 19:03

ملتان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2019ء) میپکو ترجمان نے کہا ہے کہ اتوار کی شام ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں ہونے والی طوفانی بارشوں اور تیز ہوائوں سے میپکو ریجن کے 200فیڈرز سے بجلی کی سپلائی متاثرہوئی ۔

(جاری ہے)

چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر طاہر محمود کی ہدایت پر طویل وقت تک جاری رہنے والی بارش اور ہوا رُکنے کے بعد بجلی کی بحالی کا عمل شروع کیاگیا اور رات گئے تک مین فیڈرز سے بجلی کی فراہمی بحال کردی گئی ۔ دور دراز علاقوں اور برانچ لائنوں سے بجلی کی بحالی کا کام گزشتہ صبح شروع کیاگیا اور 90فیصد علاقوں کی بجلی بحال کردی گئی۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں