صو با ئی پا رلیما نی سیکرٹر ی محمد ند یم قر یشی اور ڈ پٹی کمشنر عا مر خٹک کا سیو ریج وصفا ئی اور تجا وز ات کا جا ئز ہ لینے کیلئے اندرو ن شہر کا دورہ

پیر 24 جون 2019 22:57

ملتان ۔24جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2019ء) ڈ پٹی کمشنر ملتا ن عا مر خٹک اور صو با ئی پا رلیما نی سیکرٹر ی بر ائے اطلا عا ت محمد ند یم قر یشی نے گز شتہ روز سیو ریج وصفا ئی اور تجا وز ات کا جا ئز ہ لینے کیلئے اندرو ن شہر کبو تر منڈ ی ،ہنوں کا چھجہ ،حسین آ گا ہی ، چو ک با زا ر ، لو ہا ری گیٹ کادورہ کیا۔اس موقع پر وا سا ، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے افسرا ن بھی ان کے ہمر اہ تھے۔

صو با ئی پارلیما نی سیکر ٹر ی محمد ند یم قر یشی نے کہا کہ اندرو ن شہر ملتان کاکا روبا ری ہب ہے اور روزا نہ یہاں اربو ں کا بزنس ہو تا ہے اور لا کھو ں کی تعد اد میں شہر ی خریدا ر ی کیلئے آ تے ہیں۔تجا رتی وثقا فتی مر کز ہو نے کے با وجود اندرون شہر مختلف مسا ئل سے دوچا ر ہے۔پاکستا ن تحر یک انصا ف کی حکو مت نظر اندا ز کئے گئے شہر ی علاقوں کو ترجیحی بنیادوں پر سہو لیا ت کی فراہمی کیلئے کو شا ں ہے۔

(جاری ہے)

اندرون شہر کا سیو ریج منصوبہ سست رو ی کا شکا ر ہے جس میں تیز ی لانا وقت کاتقا ضا ہے۔انہو ں نے کہا کہ اس تجا رتی مر کز کو تجاوز ات ما فیا نے اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔بے تحا شا مسائل کی وجہ سے اندرو ن شہر ہما ری خصوصی توجہ کا طا لب ہے۔ڈ پٹی کمشنر عا مر خٹک نے کہا کہ اندرو ن شہر صفا ئی ،نکا سی آ ب اور تجا وزات جیسے مسائل حل طلب ہیں جس کیلئے میں نے ادا رو ں کو 15 رو ز کی مہلت دی ہے۔

انہو ں نے کہا کہ شہر یو ں کے مسائل حل کر نا اور انہیں ریلیف دینا ہما ری ذ مہ دا ری ہے۔ضلعی انتظا میہ کسی طور بھی اپنے فر ائض سے غا فل نہیں ہے۔ سیا سی قیادت اور انتظا میہ ملکر عوا می مسائل کو کم سے کم وقت میں حل کرنے کی کو شش کر ے گی۔انہو ں نے مزید کہا کہ واسا افسرا ن اندرون شہر کے سیو ریج کے منصو بہ کو جلد مکمل کرائیں جبکہ عوا م بھی صفا ئی اور شہر کی بہتر ی کیلئے ضلعی انتظا میہ کے ادارو ں سے تعاون کر یں، اس سے ہماراکام آسا ن ہوجا ئیگا۔

اس موقع پر ایم ڈ ی واسا را ئو قاسم ، سی ای او سالڈ ویسٹ مینجمنٹ امیر حسن قر یشی نے اندرون شہر صفائی ،نکا سی آ ب اور سیو ریج سے متعلق اقداما ت کی تفصیلا ت بتا ئیں،اسسٹنٹ کمشنر سٹی قا ضی منصو ر ،شہبا ز قر یشی ،فہد سانگی ، شیخ طا ہر قر یشی بھی اس دوران موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں