کانگو وائرس کی روک تھام کے لئے ہنگامی اقدامات کرنے کافیصلہ

بدھ 26 جون 2019 17:27

ملتان ۔26جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2019ء) کمشنر ملتان ڈویژن عمران سکندر بلوچ نے کانگو وائرس کی تشخیص اور روک تھام کے لئے اقدامات کا حکم دیتے ہوئے مویشی منڈیوں اور شہر کے داخلی راستوں پر کانگو ویکسینیشن کیمپ قائم کرنے کی ہدایت کردی ہیں۔ کمشنر ملتان نے کہا کہ عید الضحی کے سلسلے میں منڈیوں میں آنے والے خریداروں کے لئے خصوصی کانگو کٹس تیار کی جائیں، مویشی منڈیوں سمیت تمام سیل پوائنٹس پر جانوروں کی خصوصی سکریننگ کی جائے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار کمشنر ملتان نے کانگو وائرس کے حوالے سے اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ڈی سی وہاڑی عرفان علی کاٹھیا، ڈی سی لودھراں رائو امتیاز، ڈی سی خانیوال اشفاق احمد چودھری، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی،محکمہ صحت، لائیو سٹاک کے افسران اور دیگر متعلقہ افسران موجود تھے۔کمشنر ملتان نے کہا کہ شہریوں کی جان کے تحفظ کے لئے ہر ممکن اقدامات کریں گے۔ کانگو وائرس کے حوالے سے شہریوں اور بیوپاریوں میں بھرپور آگاہی مہم چلائی جائے جبکہ ویکسی نیشن کی ٹیگنگ کے بعد ہی قربانی کے جانور منڈیوں میں لائے جائیں گے۔ محکمہ صحت کی جانب سے کانگو وائرس کے خاتمے کے لئے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں